اردو

urdu

انشاء اللہ میں ریتک، سلمان کی جگہ لیں گے

By

Published : Sep 11, 2019, 8:21 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:41 AM IST

مشہور بالی وڈ اداکار ریتک روشن ،سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشاء اللہ میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔

انشاء اللہ میں ریتک، سلمان کی جگہ لیں گے

بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی ،سلمان خان اور عالیہ بھٹ کو لے کر فلم انشاء اللہ بنانے والےتھے۔ جب سے سلمان خان نے یہ پروجیکٹ چھوڑا ہے،سلمان کی جگہ دوسرے اداکارکے لینےکی خبر سرخیوں میں ہے۔

اس دوران ایسی بھی خبریں آئیں کہ بھنسالی نے پروجیکٹ ہی بند کردیا ہے،لیکن انشاء اللہ بن رہی ہے اور عالیہ ابھی بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

انشاء اللہ میں ریتک، سلمان کی جگہ لیں گے

سلمان خان کی جگہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کا نام بھی سامنے آیا لیکن اب اس فہرست میں ریتک روشن کا نام بھی جڑ گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ ریتک روشن حال ہی میں سنجے لیلابھنسالی سے ملے۔کہا جارہا ہے کہ یہ ملاقات انشاء اللہ کے سلسلے میں ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب عالیہ کو بھی بھنسالی کے دفتر سے خوش ہوکر نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ریتک روشن اس سے پہلے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گزارش میں کام کرچکے ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 6:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details