بالی ووڈ اداکار سونو سود لاک ڈاؤن میں غریب غیرریاستی مزدروں کے لیے مسیحا بن کر ابھرے ہیں، وہ اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں ہزاروں غیرریاستی مزدوروں کو ان کی آبائی ریاست پہنچانے میں مدد کرچکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اداکار لاک ڈاؤن میں رشتوں کو جوڑنے یا اسے برقرار رکھنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔
دراصل ایک شادی شدہ جوڑا طلاق کے دہانے پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے سونو سود سے رابطہ کیا اور اس مرتبہ بھی سونو سود نے بہت ہی پیارا جواب دیا ہے۔
ایک صارف نے ٹویٹر پر سونو سود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'سونو سود، پیارے سر، میں آسام کے گوہاٹی میں ہوں اور ہریانہ کے ریواڑی میں اپنے قصبے جانا چاہتا ہوں۔لاک ڈاؤن کے بعد سے بہت ساری پریشانیوں سے گذرنا پڑرہا ہے، یہاں تک کہ بیوی سے لڑائی جھگڑا بھی جاری ہے اور اب ہم دونوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، براہ کرم میرے لیے انتظام کریں اور مجھے گوہاٹی سے دہلی بھیج دیں، میں ساری زندگی آپ کا مشکور رہوں گا۔