کورونا وائرس کی وجہ سے عرفان خان کی انگریزی میڈیم میں سنیما ہال میں مختصر وقفے کی زینت بنے رہنے کے بعد اب انگریزی میڈیم آن لائن پرئیمیر کے لیے تیار ہے۔جس کے بعد اداکار عرفان خان نے ٹوئیٹر پر اپنی فلم کی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے کے بارے میں معلومات دی۔
انگریزی میڈیم آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز - انگریزی میڈیم
کورونا وائرس وبا کے دوران ملک گیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ عرفان خان کی انگریزی میڈیم کو اب آن لائن ریلیز کیا جارہا ہے۔
اداکار عرفان خان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ان کی مزاحیہ ڈرامہ انگریزی میڈیم 13 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، لیکن کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے فلم تھوڑے ہی عرصہ کے لیے سنیما گھروں میں دیکھائی گئے جس کے بعد اسے اب اسے ڈیجیٹل ریلیز ہوگی۔
53 سالہ اداکار نے ٹوئیٹر پر اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر اپنی فلم کی ریلیز کے بارے میں معلومات شیئر کی۔
اداکار نے ٹویٹ کیا ، "اس باپ بیٹی کی جوڑی کے مزاحیہ کہانی کا ورلڈ ڈیجیٹل پرئیمیر ہونے جارہا ہے۔ انگریزی میڈیم صرف ڈسنی پلس پر ابھی دیکھیں۔
انگریز میڈیم سنہ 2017 کی ہٹ فلم ہندی میڈیم کا سیکوئل ہے ، جس میں عرفان خان اور صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم میں کرینہ کپور خان ، رادھیکا مدن اور دیپک ڈوبریال کی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ اس فلم کو دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔