اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Heropanti 2 song DaFa Kar: ہیروپنتی ٹو کا پہلا نغمہ 'دفعہ کر' ریلیز - ہیروپنتی 2 کا پہلا نغمہ ریلیز

ٹائیگر شراف کی فلم 'ہیروپنتی2' کا پہلا نغمہ 'دفعہ کر' ریلیز ہوگیا ہے۔ فلم اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے۔ Heropanti 2 song DaFa Kar Release

ہیروپنتی 2 کا پہلا نغمہ 'دفعہ کر' ریلیز
ہیروپنتی 2 کا پہلا نغمہ 'دفعہ کر' ریلیز

By

Published : Mar 26, 2022, 3:54 PM IST

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف ایک بار پھر ببلو کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ اپنی آئندہ فلم 'ہیروپنتی 2' میں ٹائیگر ببلو کا کردار ادا کرنے والے ہیں اور اپنے زبردست ایکشن سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے ہیں۔ فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز کردیا گیا ہے۔ اب فلم میکرز نے سنیچر کے روز (26 مارچ) کو فلم کا پہلا نغمہ ' دفعہ کر' ریلیز کردیا ہے۔ اس سے قبل اداکار نے 16 مارچ کو فلم کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا تھا۔ مداحوں کو اب طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا، فلم کو عید کے موقع پر ریلیز کردیا جائے گا۔ Heropanti 2 First Song Dafa kar

'دفعہ کر' نغمہ کو مشہور موسیقار اے آر رحمان اور ہریل ویردیا نے اپنی آواز دی ہے۔ نغمہ کے بول محبوب کوٹوال نے لکھے ہیں۔ وہیں اس کے میوزک ویڈیو میں ٹائیگر اور تارہ کی جوڑی رقص کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ اس سے قبل ٹائیگر شراف نے فلم کا ایک نیا پوسٹر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹائیگر نے فلم کی لیڈ اداکارہ تارہ ستاریا کے کردار سے بھی پردہ اٹھایا تھا۔ فلم میں تارہ کے کردار کا نام عنایہ ہوگا۔ 'ہیروپنتی' میں مرکزی کردار کریتی سینن نے ادا کیا تھا۔ 17 مارچ کو چھوٹی ہولی کے موقع پر ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔

فلم میں اس بار ویلن کے کردار میں بالی ووڈ کے سب سے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں وہ ویلن 'لیلی' کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ٹائیگر اور نواز الدین اس سے پہلے فلم ' منا مائیکل' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details