اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

وکی کوشل کا مداحوں کے ساتھ سوال جواب - وکی کوشل انسٹاگرام

اری اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے ذریعہ پوچھے گئے سوال میں کہا کہ ان کا پہلا پیار کون تھی۔ جس کے جواب میں وکی کوشل نے مادھوری کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

وکی کوشل کا مداحوں کے ساتھ سوال جواب
وکی کوشل کا مداحوں کے ساتھ سوال جواب

By

Published : Apr 2, 2020, 7:07 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اپنے سماجی رابطے کے سائٹ پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کی اور بتایا کہ ان کا پہلا پیار بالی وڈ کی خوبصورت اداکار مادھوری دیکشت ہیں۔

وکی کوشل اور مادھوری دکشت

وکی نے بدھ کے روز انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن کیا تھا۔

جس میں سے وکی کے ایک مداح نے وکی سے پوچھا کہ بالی وڈ میں ان کا پہلا پیار کون تھا۔

جس کے جواب میں اداکار نے مادھوری کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

وہیں وکی کی دوسرے مداح نے وکی کی ابھی تک کی سب سے مشکل ترین فلم کے بارے میں سوال کیا۔ جس کے جواب میں وکی نے بتایا کہ رامن راگھو 2.0 کا پوسٹر شیئر کیا جو ان کے لیے سب سے مشکل ترین فلم رہی ہے۔

فلم رامن راگھو پوسٹر

ایک اور مداح کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ وکی ایسے حالات میں اپنا وقت کیسے گزار رہے ہیں تو وکی نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، فلمیں دیکھ رہیں ہیں، ورزش کرنا، کبھی کبھی ماں کے ساتھ یوگا اور دوستوں کے ساتھ ویڈیو کالز کرکے اپنا وقت گزار رہیں ہیں۔

وکی کوشل کا مداحوں کے ساتھ سوال جواب

وہیں ایک دوسرے مداح نے سوال کیا کہ قرنطینہ میں رہنے کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے، جس پر وکی نے بتایا کہ ابھی سب سے اہم کام یہی ہے گھر پر رہیں، محفوظ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details