اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کنگنا رناوت معاملہ: سماعت 22 ستمبر تک ملتوی - ممبئی میں کنگنا کی عرضی پر سماعت

بدھ کے روز بی ایم سی نے مبینہ طور پر کنگنا کے دفتر کے ایک حصے کو غیرقانونی تعمیرات بتاتے ہوئے منہدم کر دیا تھا۔

ممبئی ہائی کورٹ میں آج کنگنا کی عرضی پر سماعت
ممبئی ہائی کورٹ میں آج کنگنا کی عرضی پر سماعت

By

Published : Sep 10, 2020, 5:37 PM IST

ممبئی کے پالی ہلس علاقے میں اداکارہ کنگنا رناوت کے دفتر کو بی ایم سی کے ذریعہ منہدم کرنے کے بعد اس معاملے میں جم کر سیاست ہورہی ہے۔کنگنا نے بی ایم سی کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی ہے۔ آج ان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہے۔

ممبئی ہائی کورٹ میں آج کنگنا کی عرضی پر سماعت


بدھ کے روز بی ایم سی کی کارروائی کے بعد ، بمبئی ہائی کورٹ نے کنگنا کی درخواست پر کنگنا کو فوری طور پر راحت دیتے ہوئے بی ایم سی کی کارروائی پر روک لگا دی تھی۔ ہائیکورٹ نے بی ایم سی سے جواب طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ بی ایم سی نے اس سے قبل کنگنا کو ایک نوٹس بھیجا تھا جس میں کنگنا کے دفتر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذکر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد بدھ کے روز بی ایم سی کے عملے نے مبینہ طور پر غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے لیے پہنچی تھی۔ جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

اس واقعے کے بعد میونسپل کارپوریشن کو لے کر کئی سارے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ خود کنگنا نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو کھلے عام چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غرور کو توڑنے کا وقت سامنے آگیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں کنگنا نے پاکستان اور جمہوریت کے قتل جیسے الفاظ بھی استعمال کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details