مظفر پور سی جے ایم میں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں دائر کردہ شکایت کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سلمان خان اور کرن جوہر کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے وقت مانگا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دیگر فلمی شخصیات کے وکلا نے بھی عدالت میں اپنے جوابات داخل کردیئے ہیں۔
سول عدالت کے اے ڈی جے نے اس معاملے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سنجے لیلا بھنسالی ، ایکتا کپور ، بھوشن کمار، ساجد نادیڈ والا اور دنیش وجیان کی جانب سے ان کے وکلاء نے جواب داخل کیا۔ اسی کے ساتھ ہی اداکار سلمان خان اور کرن جوہر کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے وقت طلب کیا ہے، جس کے بعد عدالت نے ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔