سونو سود کے ذریعہ رہائشی عمارت میں مبینہ طور پر بغیر اجازت کے غیرقانونی تزئین کاری معاملے کی سماعت کو بامبے ہائی کورٹ نے 13 جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔
سونو سود کے غیر قانونی تعمیرات معاملے میں سماعت 13 جنوری تک ملتوی - سونو سود کے غیر قانونی تعمیرات معاملے
بامبے ہائی کورٹ نے سونو سود کے ذریعہ رہائشی عمارت میں غیر قانونی تزئین کاری معاملے کی سماعت کو 13 جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔ اداکار پر کوئی سخت کارروائی کرنے پر بھی 13 جنوری تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سونو سود کے غیر قانونی تعمیرات معاملے میں سماعت 13 جنوری تک ملتوی
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بی ایم سی نے جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی اور رہائشی عمارت کو بغیر اجازت ہوٹل میں تبدیل کرنے کے الزام میں اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
بی ایم سی نے عمارت کا معائنہ کرنے کے بعد پولیس کو شکایت خط دیا تھا، اس میں بتایا گیا کہ سود نے ہدایات کی تعمیل نہیں کی ہے اور گذشتہ سال اکتوبر میں نوٹس دینے کے باوجود بھی وہ غیر قانونی تعمیرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔