اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'تبو کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ' - میرا نائر کی فلم میں ایشان کھٹر اور تبو

بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر اداکارہ تبو کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے تجربے کو بہترین سمجھتے ہیں۔میرا نائیر کی ہدایتکاری میں فلمائی گئی اس سیریز میں تبو اور ایشان ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

تبو کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ: ایشان کھٹر
تبو کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ: ایشان کھٹر

By

Published : Aug 5, 2020, 6:30 PM IST

ایشان نے تبو کے ساتھ ایک مختصر سیریز ’اے سوٹیبل بوائے‘ میں کام کیا ہے۔ میرا نائر کی یہ مختصر سیریز وکرم سیٹھ کے اسی نام سے شائع ہونے والے ناول پر مبنی ہیں۔ ایشان نے کہا کہ جب وہ پہلی بار تبو سے ملے تو انھیں محسوس ہوگیا تھا کہ یہ ایک بے مثال اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا ایک خاص تجربہ ہوگا۔

ایشان نے بتایا کہ انہیں پہلے سے پتہ تھا کہ تبو ’اے سوٹیبل بوائے‘ کا حصہ بن سکتی ہے۔ میرا نائر نے مجھے بتایا کہ تبو سعیدہ بائی کا کردار ادا کریں گی اور مجھے وہ مان کے کردار میں دیکھنا پسند کریں گی۔ انہوں نے کہا ’’میں تبو سے ملنے کے لئے بہت پرجوش تھا۔ جب میں ان سے پہلی مرتبہ ملا تبھی میں اس بات کے لئے پریقین تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خاص ہوگا۔ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں‘‘۔

ایشان نے کہا ’’جب ہم سیٹ پر پہنچے تب تک ہم کچھ چیزیں پہلے ہی پڑھ چکے تھے۔ ہمارے درمیان ایک ہم آہنگی تھی جس کی وجہ سے ہم بہت آسانی سے کام کرنے میں کامیاب رہے۔ میں نے اب تک جن فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ان میں تبو سب سے زیادہ ہموار شریک فنکاروں میں سے ایک ہیں ۔ یقینی طور پر ان کے ساتھ کام کرنا میرے پسندیدہ تجربات میں سے ایک تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details