بالی ووڈ اداکار گووندا اور اداکارہ کرشمہ کپور کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر جلوہ بکھیرنے والی ہے۔ Govinda and Karishma in a Ad Shoot
گووندا اور کرشمہ کپور کی جوڑی کا شمار 90 کی دہائی کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ گووندا اور کرشمہ کپور نے کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ساجن چلے سسرال، راجہ بابو، حسینہ مان جائے گی، قلی نمبر ون ، ہیرو نمبر ون سمیت متعدد سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔ حال ہی میں دونوں کی جوڑی انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ کے اسٹیج پر نظر آئی تھی۔ اب ایک بار پھر دونوں ایک پروجیکٹ کے لیے پھر ساتھ میں آئے ہیں۔