اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Katrina-Vicky Wedding Pictures Leaked: کترینہ اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصویریں لیک - Vicky Kaushal Katrina Kaif wedding

اس وقت پورے ملک کے نظریں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی Katrina- Vicky Wedding کی خبروں پر جمی ہوئی ہیں جنہوں نے جمعرات کو راجستھان کے سکس سینسز فورٹ میں شادی کرلی ہے۔ شادی کی تیاری خفیہ رکھنے کی جدوجہد کے بعد بھی وکی اور کترینہ کی شادی کی پہلی تصاویر لیک First Pictures of Katrina and Vicky Wedding ہوگئی ہیں۔

کترینہ اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھیں، تصویریں ہوئی لیک
کترینہ اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھیں، تصویریں ہوئی لیک

By

Published : Dec 9, 2021, 7:53 PM IST

مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالی ووڈ جوڑے وکی کوشل اور کترینہ کیف آخر کار جمعرات کے روز راجستھان میں شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ Katrina- Vicky Wedding گئے ہیں۔ ان کی شادی کے فورا بعد وکی اور کترینہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل First Pictures of Katrina and Vicky Wedding ہو رہی ہیں۔

ان وائرل تصاویر میں وکی سنہرے رنگ کے لباس میں نظر آرہے ہیں جبکہ کترینہ شادی کے سرخ رنگ کے جوڑے میں بے حد حسین لگ رہی ہیں۔ جوڑے نے آج شام بارواڑہ قلعہ کے شیش محل میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

کترینہ اور وکی کوشل شادی کی تصویریں لیک
کترینہ اور وکی کوشل شادی کی تصویریں لیک

اس سال کی بھارت کی سب سے بڑی شادی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنے کے لیے کئی بڑے اقدامات اٹھائے گئے تاکہ اس خصوصی موقع کی کوئی تصویر لیک نہ ہو۔ تاہم ان کی شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: Vicky-Katrina's Wedding: کیا کترینہ اپنی شادی کے بیشتر اخراجات خود برداشت کر رہی ہیں؟

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ جوڑے نے اپنی شادی کی خصوصی تصاویر ایک بین الاقوامین میگزین کے ہندی ایڈیشن کو فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس کے لیے انہیں بھاری رقم بھی ملے گی۔

کترینہ اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھیں، تصویریں ہوئی لیک

اس سے قبل تمام میڈیا پورٹلز پر ایک خبریں چل رہیں تھی کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے نے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو اپنی شادی کی ٹیلی کاسٹ کے حقوق 80 کروڑ روپے میں فروخت کردیئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ شائقین او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ایک شو کی طرح اپنے پسندیدہ جوڑے کی شادی کے ویژول دیکھ سکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details