اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

نصرت بھروچہ کی ہارر فلم 'چھوری' کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز - نصرت بھروچا کے ساتھ میتا وششٹ

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچہ کی آنے والی ہارر فلم 'چھوری' کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔

نصرت بھروچہ کی ہارر فلم 'چھوری' کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز
نصرت بھروچہ کی ہارر فلم 'چھوری' کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز

By

Published : Sep 15, 2021, 7:43 PM IST

نصرت بھروچہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ فلم 'چھوری' کا اپنا فرسٹ لک موشن پوسٹر شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا 'ڈر کا ایک نیا چہرہ ہمیں ڈرانے آرہا ہے۔' فلم 'چھوری' نومبر میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ یہ فلم مراٹھی فلم 'لاپاچھاپی' کا ہندی ریمیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ ملہوترا نے 'مشن مجنوں' کی شوٹنگ مکمل کی

فلم میں نصرت بھروچا کے ساتھ میتا وششٹ، راجیش جایس، سوربھ گوئل اور یانیہ بھردواج جیسے فنکار بھی نظر آنے والے ہیں۔

اس فلم کو وشال فریا نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ بھوشن کمار، کرشنن کمار، وکرم ملہوترا، جیک ڈیوس اور شیکھا شرما اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details