ممبئی مہانگر پالیکا کی شکایت پر اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان، ارباز خان اور ان کے بیٹے نروان خان کے خلاف کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف دفعہ 188 اور 269 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
سہیل خان اور ارباز خان کے خلاف مقدمہ درج - ممبئی کے کھار پولیس تھانے میں مقدمہ درج
دبئی سے واپس آرہے اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان، ارباز خان اور انکے بیٹے نروان خان کے خلاف کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر ممبئی کے کھار پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
![سہیل خان اور ارباز خان کے خلاف مقدمہ درج fir against suhail khan and arbaz khan](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10120000-thumbnail-3x2-ggg.jpg)
سہیل خان اور ارباز خان کے خلاف مقدمہ درج
ممبئی پولیس کے ترجمان ایس چیتنیہ
ممبئی پولیس کے ترجمان ایس چیتنیہ نے بتایا کہ سہیل خان، ارباز خان اور نروان خان، تینوں لوگوں کے خلاف کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ معاملہ ممبئی کے کھار پولیس تھانے میں درج کیا گیا ہے، ان لوگوں پر یہ الزام ہے کہ یہ لوگ 25 دسمبر کو دبئی سے واپس بھارت آئے تھے، تبھی انھیں ہوٹل میں کورنٹائن میں رہنے کا حکم دیا گیا لیکن یہ سارے لوگ اپنے گھر چلے گئے تھے۔