رمضان المبارک کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ ایسی صورتحال میں رمضان کے حوالے سے فلم ساز انوبھو سنہا نے سب کو گھر پر ہی سحری و افطار کرنے کی اپیل کی ہے۔
فلم 'ملک' کے ہدایت کار کی یہ اپیل عام لہجے میں تھی، انہوں نے لکھا، 'رمضان آرہے ہیں بھائی لوگ۔ اس بار سحری اور افطار گھر پر ہی کرنے کا۔ نماز بھی گھر پر ادا کرنے کا۔ رمضان کا مہینہ ہی پرہیز کا ہے۔ بولے تو خواہشات کو ایک دم کنٹرول میں رکھنے کا۔ کیا بولتی پبلک؟؟؟ چلو رمضان مبارک سب کو۔'