اکشے کمار کی آئندہ فلم 'بچن پانڈے' 18 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی فلمی شائقین میں فلم کے لیے بے تابی بڑھا دی ہے۔ فلم کے دو گانے پہلے ہی ریلیز کردیے گئے ہیں اور فلم کا تیسرا گانا ' سارے بولو بے وفا' بھی آج یعنی سوموار کو ریلیز ہوگیا ہے۔ Bachchan Panday's song Saare Bolo Bewafa Release
گانے میں اکشے کمار کا ایک بار پھر دمدار انداز نظر آرہا ہے۔ اس گانے میں اکشے کمار، موسیقار بی پراک اور نغمہ نگار جانی کی جوڑی نے کمال کیا ہے۔ فلم کا دوسرا نغمہ 'میری جان میری جان' کو بھی موسیقار بی پراک نے گایا ہے۔
فلم کو ہولی کے موقع پر 18 مارچ کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں اکشے کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، سنجے مشرا، پرتیک ببر اور ابھیمنیو سنگھ بھی نظر آنے والے ہیں۔