بالی ووڈ اداکارہ فرحان اختر کی اسپورٹ ڈرامہ فلم طوفان ایمیزون پرائم پر 16 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کورونا وائرس کے معاملے میں ہورہے اضافے کی وجہ سے موخر کردی گئی تھی۔یہ فلم پہلے 21 مئی کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی تھی۔
فلم طوفان میں باکسر کا کردار ادا کرنے والے اختر نے بدھ کے روز ٹوئیٹر میں فلم ریلیز کی نئی تاریخ کی خبر شیئر کی۔
اختر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ملک کے خوبصورت لوگوں کے اس ہمتی جذبے کے نام ہماری فلم طوفان 16 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
اس فلم کو خود اختر اپنے ساتھی و پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی پروڈکشن ہاؤس ایگزیل انٹرٹینمنٹ اور راکیش اوم پراکش مہرہ پروڈیوس کر رہے ہیں۔ طوفان میں پریش راول، مرنال ٹھاکر، سپریہ پھاٹک کپور اور حسین دلال بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
فرحان اختر اور راکیش مہرہ کی ایک ساتھ دوسری پروجیکٹ ہے،اس سے پہلے ان دونوں نے ایک ساتھ سنہ 2013 میں آئی فلم بھاگ ملکہا بھاگ میں کام کیا تھا، جو بھارتی ایتھلیٹ ملکہا سنگھ کی بائیوپک ہے۔