اندھا دھند، جانی غدار، بلٹ راجہ اور دیگر نامور فلموں کے ایکشن ڈائریکٹر پرویز خان کا اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔
55 سالہ پرویز خان کی کل اچانک طبعیت خراب ہوگئی تھی جسکے بعد انھیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن انھیں ابتدائی علاج کے بعد ہی مردہ قرار دیا گیا۔