جودھپور سیشن کورٹ نے کالے ہرن شکار سے متعلق معاملے میں سماعت کے دوران 2003 میں جعلی حلف نامہ داخل کرنے کے معاملے میں سلمان خان کو راحت ملی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جودھپور نے ریاستی حکومت کی جانب سے سلمان خان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
کالے ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق کیس میں سلمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔ اس دوران اداکار سلمان خان ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جودھپور سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
کیا ہے پورا معاملہ
سلمان کو 1998 میں جودھپور کے قریب کنکانی گاؤں می دو کالے ہرن کے شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت ان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت نے اداکار سے اسلحہ لائسنس پیش کرنے کو کہا تھا۔
سنہ 2003 میں سلمان نے عدالت میں ایک حلف نامہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا لائسنس کھو گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ممبئی کے باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کروائی تھی۔ حالانکہ بعد میں عدالت کو معلوم ہوا کہ سلمان کا لائسنس کھویا نہیں ہے، بلکہ لائسنس کو تجدید کے لیے بھیجا گیا تھا۔