اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ایشا گپتا:ریجیکٹ ایکس 2 میں پولیس افسر کا کردار ادا کرئیں گی - ایشا گپتا

اداکار ایشا گپتا نے پہلے بھی ایک پولیس افسرکا کردار ادا کرچکی ہیں اور اب وہ ریجیکٹ ایکس 2 میں ایک بار پھر پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس سیریز سے وہ ڈیجیٹل پلیٹفارم میں اپنا پہلا قدم رکھیں گی۔

ایشا گپتا:ریجیکٹ ایکس 2 میں پولیس افسر کا کردار ادا کرئیں گی
ایشا گپتا:ریجیکٹ ایکس 2 میں پولیس افسر کا کردار ادا کرئیں گی

By

Published : May 8, 2020, 5:30 PM IST

اداکار ایشا گپتا ریجیکٹ ایکس 2 میں پولیس افسر کے کردار کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں اپنا پہلا قدم رکھیں گی ۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے جو بھی کردار ادا کیا ہے، یہ کردار ان تمام دوسرے کردار سے برعکس ہے۔

ایشا نے کہا کہ آخر کار ریجیکٹ ایکس 2 کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے اور تمام اداکار کافی خوبصورت نظر آرہےہیں۔میں اپنے ڈیجیٹل ڈیبو کی شروعات بطور پولیس افسر کررہی ہوں۔افسر رینے جو خوبصورت کے ساتھ مضبوط بھی ہے۔لیکن ایک راز بھی ہے جس کا انکشاف شو کے آخر میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے بھی پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے لیکن یہ کردار بالکل مختلف ہوگا۔اب میں ڈیجیٹل کی حیرت انگیز دنیا میں شامل ہونے والی ہوں اور ریجیکٹ ایکس 2 کے ساتھ اس دنیا میں قدم رکھنے سے اچھا محسوس ہورہا ہے۔مجھے یقین ہے کہ میرے مداحوں نے سیزن 1 دیکھا ہوگا اور سیزن 2 بھی اتنا ہی مزے دار ہوگا۔اس کا پرئیمر 14 مئی کو ہوگا۔

ایشا سنگاپور کی ایک پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔اس سیریز کے دوسری سیزن کے ہدایتکار اور پروڈیوسر گولڈی بہل ہے، جنہوں نے وعدہ کیا ہے کہ یہ سیزن میں ڈرامہ اور ایکشن بھرپور ہوگا۔یہ شو ذی 5 میں نشر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details