اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ایکتا کپور نے 'سیف ہینڈ چیلنج' کو قبول کیا - سیف ہینڈ چیلنج

پروڈیوسر ایکتا کپور نے عالمی ادارہ صحت کے جانب سے شروع کیے آن لائن مہم 'سیف ہینڈ چیلنج' کو منظور کرتے ہوئے جمعرات کے روز ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ کس طرح ہاتھ دھونا ہے۔

ایکتا کپور نے 'سیف ہینڈ چیلنج' کو قبول کیا
ایکتا کپور نے 'سیف ہینڈ چیلنج' کو قبول کیا

By

Published : Mar 19, 2020, 7:00 PM IST

خواتین اور بچوں کی فلاح و بہود کی وزیر اسمرتی ایرانی کے ذریعہ نامزد ہونےکے بعد 44 سالہ پروڈیوسر نے اس چیلنج کو قبول کیا اور اپنے ہاتھ دھونے کے ویڈیو کو ٹوئیٹر پر شیئر کی۔

ایکتا کپور نے 'سیف ہینڈ چیلنج' کو قبول کیا

اس کے بعد ایکتا کپور نے دیگر نامی ہستوں کو اس چلینج کے لیے نامزد کیا جس میں بشمول انیتا ہسنندانی، ریا کپور اور مونی رائے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میری رنگ بریسلیٹ کی وجہ سے مجھے ہاتھ دھونے میں پورا ایک وقت کا منٹ لگا اور میرے بکھرے بالوں کو نظر انداز کریں۔

اس سے قبل منگل کے روز دیپیکا پڈوکون نے اس چیلنج کو قبول کیا تھا کیونکہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھنوم گھبریئسس نے دیپیکا کو اس چیلینج کے لئے نامزد کیا تھا۔

بدھ کے روز انوشکا شرما نے بھی اس چیلنج کو قبول کیا جہاں انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ ہدایت کردہ طریقوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے ہاتھ دھوئے،

ہاتھ دھونے کے معمولات کو بتاتے سمیت اداکار نے پانی کی بچت کے حوالے سے بھی لوگوں کو بیدار کیا کیونکہ حفظان صحت کو برقرار رکھنے کے خوف سے پانی کے ضائع ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details