ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروز کی آنے والی فلم 'مشن امپوسیبل 7' کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے روکنا پڑی۔
پیراماؤنٹ پکچرس نے پیر کے روز بتایا کہ ٹام کروز کی مشن امپوسیبل (ایم آئی) سیریز کی ساتویں فلم کو اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے روکنا پڑا ہے۔ اٹلی میں اس فلم کی تین ہفتوں کی شوٹنگ ہونی تھی، جس پر پیرا ماؤنٹ اسٹیڈیو نےملتوی کردی۔
فلم کی شوٹنگ پیر کے روز اٹلی کے وینس شہر میں شروع ہونی والی تھی۔
وینس میں اتوار کو دو روزہ لیگون سٹی سالانہ تقریب کو منسوخ کردیا گیا۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے تقریبا 220 معاملے سامنے آچکے ہیں، جس کے بعد اٹلی نے اپنے زیادہ آبادی والے علاقوں کو بند کردیا ہے تاکہ بیماری کو پھیلنے سے روکا جائے۔