اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

منشیات کیس: شردھا کپور سے پوچھ گچھ جاری - ادکارہ شردھا کپور

سشانت سنگھ خودکشی معاملے کے بعد اداکاروں میں منشیات کی خبریں سامنے آئیں ہیں، اسی سلسلے میں ادکارہ شردھا کپور این سی بی نے تفتیش کے لیے آفس بلایا ہے۔

shraddha
shraddha

By

Published : Sep 26, 2020, 12:54 PM IST

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور منشیات معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی دفتر میں پہنچ گئیں ۔

تینتیس سالہ اداکارہ نے سنہ 2018 میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ چھچورے فلم کی تھی، شردھا کا نام دو منشیات کیسز میں آنے کے بعد این سی بی نے انہیں طلب کیا تھا۔

این سی بی کے ایک ذرائع نے خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کو بتایا 'جیا اور ساہا کی مبینہ چیٹ منظر عام پر آنے کے بعد مشکوک ہوگئی، اس چیٹ میں سشانت کا ٹیلنٹ منیجر ساہا انجہانی اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے منشیات پر تبادلہ خیال کر رہا تھا'۔

یہ بھی پڑھیے
ڈرگ کیس: پوچھ گچھ کے لئے این سی بی آفس پہنچیں دیپیکا

موجودہ وقت میں این سی بی دو الگ الگ مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے جو منشیات کے کاروبار کے گرد گھومتے ہیں اور یہ ٹنسل شہر میں سرگرم ہیں۔

فی الحال اس کیس میں اداکارہ شردھا کپور این سی بی آفس پہنچ چکی ہیں، ان کے علاوہ این سی بی نے اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کو بھی طلب کیا ہے۔ ان سے بھی منشیات معاملوں میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details