ستیش نے سنہ 2003 میں سلمان خان کو لے کر سپرہٹ فلم تیرے نام بنائی تھی۔فلم سے سلمان کا ہیئر اسٹائل کافی مقبول ہوا تھا اب ستیش تیرے نام کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔
ستیش نے کہا کہ 'مجھے پتہ ہے کہ لوگ اس فلم کا انتظار کررہے ہیں، میرے دماغ میں اس بارے میں کافی کچھ چل رہا ہے لیکن میں نے اس بارے میں ابھی تک سلمان سے مشورہ نہیں کیا ہے'۔