بالی ووڈ فلمساز امتیاز علی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کو لے کر پنجاب کے مقبول گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی بایوپک بنانے جارہے ہیں۔ Diljit Dosanjh to play Amar Singh Chamkila
امتیاز علی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہے ہیں، انہوں نے فلم بنانے کے حقوق بہت پہلے لے لیے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امر سنگھ چمکیلا کی بایوپک میں دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ جب امتیاز کی طرف سے یہ فلم دلجیت کو آفر کی گئی تو انہوں نے فوراً فلم کے لیے ہاں کر دی کیونکہ امر سنگھ چمکیلا ان کے لیے انسپئریشن رہےتھے۔ Imtiaz Ali Direct Amar Singh Chamkila Biopic