دلیپ کمار 11 دسمبر سنہ 1922 کو برٹش انڈیا کے پشاور (جو اب پاکستان میں ہے) میں پیدا ہوئے تھے۔ دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان تھا۔
دلیپ کمار نے ممبئی کے انجمن اسلام سے تعلیم حاصل کی تھی اس لیے اُن کے انتقال کے بعد انجمن اسلام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دلیپ کمار یعنی یوسف خان کے نام پر ایک آڈیٹوریم منسوب کرے گی۔
انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے اُن کی زندگی، کامیابیاں اور كارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ(دلیپ کمار) کھیل کے شوقین تھے۔ دلیپ کمار اپنے پرنسپل کے پسندیدہ طلباء میں سے ایک تھے۔
جب انتخاب کی بات آئی تو انہوں نے(دلیپ کمار) نے اپنے استاد پرنسپل ضیاء کے کہنے پر فٹبال کا انتخاب کیا۔ ظہیر قاضی کہتے ہیں کہ ابتدائی تعلیم انجمن اسلام سے حاصل کرنے کے بعد ایسا نہیں تھا کی وہ انجمن کو بھول گئے، عمر کے آخری لمحوں تک انجمن اسلام سے وابستہ رہے۔ انجمن اسلام کی کارکاردگی کا جائزہ لیتے تھے اس کے لیے فکرمند رہتے تھے۔
اس وقت انجمن کے جو بھی نئے اسکول شروع کیے جاتے تھے تو دلیپ کمار ضرور آتے تھے کئی مواقع پر فنڈنگ کے طور طریقے کے بارے میں بات کرتے۔ اُنہوں نے فنڈنگ کے تعلق سے خود کے نام سے فنڈ حاصل کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے کہا تاکہ اُن کے نام پر لوگ فنڈز مہیا کرائیں وہ سب سے پہلے اپنے نام سے چیک جاری کرتے تھے تاکہ عوامی سطح پر اس کا اثر ہو یہ بات 1955 سے 2000 تک کی ہے۔