بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی ایک منفرد شاناخت قائم کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا آج اپنی 38 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ انہوں نے اپنی خوبصورتی اور اپنی بہترین اداکاری سے تمام لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
پریانکا اپنے شروعاتی دنوں میں تیرہ سال کی عمر میں امریکہ میں اپنی خالہ کے ساتھ رہائش پذیر رہیں، جہاں انہوں نے قریب تین سال گزارے اور اسی دوران وہاں اسکول میں داخلہ لیا، انہیں امریکہ میں نسلی امتیاز کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
پرینکا امریکہ سے تین سال کے بعد بھارت واپس آئیں، انہوں نے بریلی کے آرمی پبلک اسکول میں اپنی ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ پریانکا امریکہ میں 'مس انڈیا مقابلہ' کی دوسری فاتح تھیں۔
انہوں نے 'مس انڈیا ورلڈ' کا خطاب بھی اپنے نام کیا، جس میں انہوں نے مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پانچویں بھارتی تھیں۔
2003 میں انہوں نے 'دی ہیرو' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سنی دیول اور پریتی زینٹا نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک ہندی فلموں میں کام کیا۔