اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Delhi Court on Film Prithviraj: فلم 'پرتھوی راج' کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت - فلم پرتھوی راج کے ٹائٹل کو نہیں بدلا جائے گا

دہلی ہائی کورٹ نے اکشے کمار کی فلم پرتھوی راج کا ٹائٹل تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ اس درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ فلم کا نام 'مہان سمراٹ پرتھوی راج چوہان' کے نام پر رکھا جائے۔ Delhi Court on Film Prithviraj

فلم 'پرتھوی راج' کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت
فلم 'پرتھوی راج' کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت

By

Published : Mar 1, 2022, 10:41 AM IST

دہلی ہائی کورٹ نے اکشے کمار کی فلم پرتھوی راج کا ٹائٹل تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی والی بنچ نے درخواست گزار کو درخواست واپس لینے کی اجازت دی۔ Plea Against Akshay Kumar Film Prithviraj

یہ پٹیشن نیشنل کونسل آف مائیگرنٹس نے دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ جس طرح سے عظیم جنگجو پرتھوی راج کا نام بغیر کسی احترام کے فلم کے ٹائٹل میں استعمال کیا گیا ہے، اس سے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم کا نام 'مہان سمراٹ پرتھوی راج چوہان' کے نام پر رکھا جائے۔ یہ فلم 10 جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔ HC Refuses to Hear on Prithviraj Film

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم راجپوت حکمران پرتھوی راج چوہان کی سوانح حیات پر فلمائی جا رہی ہے۔ فلم میں اکشے کمار کے علاوہ مس ورلڈ مانوشی چھلر، سونو سود اور سنجے دت بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سونو سود مہاکوی چند بردائی کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ مانوشی چھلر فلم میں سنیکتا کے کردار میں نظر آئیں گی اور سنجے دت فلم میں کاکا کانہا کے کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی، جانئے وجہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details