اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کرسٹل ایوارڈ سے نوازی گیئں دیپیکا پاڈوکون - بالی ووڈ کی ڈمپل گرل

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

کرسٹل ایوارڈ سے نوازی گیئں دیپیکا پاڈوکون
کرسٹل ایوارڈ سے نوازی گیئں دیپیکا پاڈوکون

By

Published : Jan 21, 2020, 4:23 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:12 PM IST


دیپیکا پاڈوکون کو ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے کرسٹل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ذہنی صحت کے بارے میں بیداری لانے اور اس کی قیادت کرنے کے لبے دیا گیا ہے۔

انہوں نےانسٹاگرام پر اس ایوارڈ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیپیکا جامنی رنگ کے خوبصورت لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اس خوبصورت ایوارڈ کو اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔ تصویر کے عنوان میں دیپیکا نے لکھا ’’سرشار ہوں، کرسٹل ایوارڈ 2020‘‘۔

ڈپریشن کا مقابلہ کرنے والی دیپیکا کو داوس میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک تقریر بھی کی جس میں انہوں نے ذہنی صحت کے بارے میں بات کی۔
دیپیکا پاڈوکون نے کہا کہ لوگوں کو ڈپریشن اور تناؤ کو بھی دیگر بیماریوں کی طرح سمجھنا چاہئے اور اس کا علاج ہو سکتا ہے۔

دیپیکا پاڈوکون نے کہا ’’میری لو اینڈ ہیٹ ریلیشن شپ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور میں اس سے متاثر ہر کسی کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ جتنا وقت مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں لگا ہے اتنی دیر میں دنیا میں کسی ایک شخص نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کر لی ہوگی۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details