اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

دیپیکا نے پی وی سندھو کے ساتھ بیڈمنٹن سیشن کی تصاویرشیئر کی

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ سوچنے پر حیران کر دیا ہے کہ کیا سندھو پر بائیوپک بننے جا رہی ہے۔

دیپیکا نے پی وی سندھو کے ساتھ بیڈمنٹن سیشن کی تصاویرشیئر کی
دیپیکا نے پی وی سندھو کے ساتھ بیڈمنٹن سیشن کی تصاویرشیئر کی

By

Published : Sep 23, 2021, 10:33 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں۔

دیپیکا نے تصاویر کا سیٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔ تصاویر میں دونوں انڈور کورٹ پر بیڈمنٹن کا زوردار کھیل کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ادکارہ نے لکھا، میری زندگی میں بس ایک باقاعدہ دن ایٹدا ریٹ پی وی سندھو کے ساتھ کیلری برن کرنا!

تصویر کو فی الحال 1.9 لائیکس مل چکے ہیں۔

تصویر- دیپیکا پاڈوکون کے انسٹاگرام سے

دیپیکا کے شوہر اور ادکار رنویر سنگھ نے تصویر پر ایک کمینٹ کیا۔ جس کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے کمینٹ سیکشن پر تصویر پر ردعمل ظاہر کیا۔

ایک نے لکھا، لگتا ہے بائیوپک بننے والی ہے۔

ایک صارف نے دیپیکا اور سندھو کی زبردست تعریف کی۔ ایک صارف سوال کیا کہ، کیا کوئی بائیپک چل رہی ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دیپیکا پاڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نیچورل بلش اور ریڈینٹ اسکن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

تصویر- دیپیکا پاڈوکون کے انسٹاگرام سے

دیپیکا پاڈوکون کی پوسٹ پر پی وی سندھو نے چڑھاتے ہوئے لکھا، کتنی کیلری کے بعد؟

پی وی سندھو کو جواب دیتے ہوئے دیپیکا نے زخمی والے اموجی بناتے ہوئے لکھا، ' کیلری کو بھول جاؤ، مری باڈی میں بہت درد ہے۔

تصویر- دیپیکا پاڈوکون کے انسٹاگرام سے

یہ بھی پڑھیں: وادیٔ کشمیر میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز مصروف

ورک فرنٹ کی بات کی جائے تو دیپیکا پاڈوکون فلم '83' میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ شادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ دیپیکا پاڈوکون کی فلمیں'فائٹر، 'پٹھان' اور 'دی انٹرن' ہیں۔ وہ شکن بترا اور ناگ اشون کی بلا عنوان فلموں میں نظر آئیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details