اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'سروجنی نائیڈو' کا پہلا پوسٹر جاری - رامانند ساگر کے سیریل

کلاسیک سیریل 'رامائن' میں سیتا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیپیکا چیکھالیہ بائیوپک فلم 'سروجنی نائیڈو' میں نظر آئیں گی۔

دیپیکا چیخالیہ سروجنی نائیڈو کا کردار ادا کریں گی، جس کا پہلا پوسٹر جاری
دیپیکا چیخالیہ سروجنی نائیڈو کا کردار ادا کریں گی، جس کا پہلا پوسٹر جاری

By

Published : May 8, 2020, 12:54 PM IST

رامانند ساگر کے سیریل 'رامائن' میں سیتا کے کردار سے مقبول ہوئی اداکارہ دیپیکا چیکھالیہ ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ وہ آزادی پسند جنگجو سروجنی نائیڈو کی بائیوپک میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

جمعرات کو دیپیکا نے فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا۔ پوسٹر میں اداکارہ کا سائیڈ پروفائل نظر آرہا ہے۔ پوسٹر کی ٹیگ لائن میں لکھا ہے، 'آزادی کی نایکا کی ایک ان کہی کہانی۔'

فلم کی ہدایتکاری آکاش نائک اور دھیرج مشرا کررہے ہیں۔

یہ پہلی بار ہے جب سروجنی نائیڈو کی زندگی پر کوئی فلم تیار کی جارہی ہے۔ وہ تحریک آزادی ہند کی ایک اہم ہیروئن تھیں۔

وہیں کے رامائن کی دوبارہ نشریات کی کامیابی کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا، 'میں نے تجزیہ نہیں کیا ہے۔ میں اس شخص کی طرح نہیں ہوں جو بیٹھ کر تجزیہ کرے۔ واحد فوری چیزیں جن کے بارے میں سوچتی ہوں وہ ہمیشہ کہانی اور پس منظر ہوتے ہیں۔ یہ ہمیشہ میراث اور دور تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details