اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ثانیہ ملہوترا کو ہالی وڈ اسٹار نے یوم پیدائش کی مبارک باد دی - ڈینیل ریڈ کلیف کی برتھ ڈے مبارک باد

دنگل گرل ثانیہ ملہوترا کو ان کے 28 ویں یوم پیدائش پر سب سے خوبصورت تحفہ ملا ہے۔اداکارہ کے ایک قریبی دوست نے ہیری پوٹر یعنی ڈینیل ریڈکلیف کا ویڈیو پیغام ان کے لیے بھیجا ہے، جس میں ڈیینل ثانیہ کو یوم پیدائش کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

ثانیہ ملہوترا کو ہالی وڈ اسٹار نے یوم پیدائش کی مبارک باد دی
ثانیہ ملہوترا کو ہالی وڈ اسٹار نے یوم پیدائش کی مبارک باد دی

By

Published : Feb 25, 2020, 7:10 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:37 PM IST

بالی ووڈ فلم دنگل کی مشہور اداکارہ ثانیہ ملہوترا منگل کے روز 28 برس کی ہوگئی ہیں اور یہ جنم دن ان کے سب سے زیادہ خاص بھی ہے کیونکہ اداکارہ کو ہالی وڈ کی مشہور جادوئی فلم ہیری پاٹر کے اداکار ڈینیل ریڈکلیف نے ویڈیو پیغام میں یوم پیدائش کی مبارک باد دی۔

ثانیہ ملہوترا کو ہالی وڈ اسٹار نے یوم پیدائش کی مبارک باد دی

ثاانیہ ملہوترا نے اس ویڈیو کواپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا۔ اداکارہ کے قریبی دوست جنید حسین نے ثانیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر یہ ویڈیو پیغام بطور تحفہ دیا ہے۔

جنید لندن میں رہتے ہیں اور ایک وکیل ہیں، ان کی وجہ سے ثانیہ کو اپنے جنم دن کے موقع پر سب سے بڑا سرپرائز ملا ہے۔اس 6 سکینڈ کی ویڈیو میں ہیری پوٹر اسٹار ثانیہ کو جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے بولتے ہیں کہ 'ہائے، یہاں میں جنید کے ساتھ ہوں، ہیلو ثانیہ ہیپی برتھ ڈے، تم جہاں بھی ہو، میں دعا کرتا ہوں کہ تمہارا دن بہترین گزرے'۔

واضح رہے کہ اپنی پہلی فلم دنگل سے فلمی دنیا میں نام بنانے والی سانیہ اس برس تین مزید فلموں میں نظر آئیں گی۔ جس میں انوراگ بسو کی 'لوڈو'، ودیا بالن کے ساتھ 'شکونتلا دیوی' اور کامیڈی ڈرامہ فلم ' پگلیٹ' شامل ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details