بالی ووڈ انڈسٹری کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔ ایسی صورتحال میں فلم کی شوٹنگ ممکن نہیں ہے اور سنیما ہال بند ہونے کی وجہ سے فلمیں بھی ریلیز نہیں ہو رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں فلمساز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا سہارا لے رہے ہیں۔
آن لائن ریلیز ہونے والی فلموں میں ملک کی کئی زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔ امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانا اسٹارر شوجیت سرکار کی فلم 'گلابو سیتابو'، ودیا بالن کی اداکاری والی 'شکنتلا دیوی'، جیوتیکا اسٹارر 'پونماگل وندھال' جیسی دیگر کئی فلموں کا پریمیئر مئی سے اگست تک ایمیزون پرائم ویڈیو پر پیش کیا جائے گا۔
شجیت سرکار کی فلم 'گلابو سیتابو' کے پریمیئر کے اعلان کے بعد، ایمیزون پرائم ویڈیو نے آج ایسی ہی چھ بھارتی فلموں کا اعلان کیا ہے جو ڈیجیٹل طور پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔
فلموں کا پریمیئر آئندہ تین ماہ میں خصوصی طور پر پرائم ویڈیو پر ہوگا اور یہ دنیا کے 200 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوں گی۔
بھارت میں ایمیزون پرائم ویڈیو کے ڈائریکٹر اور مشمول سربراہ وجے سبرامنیم نے کہا 'ہم پرائم ویڈیو میں اپنے صارفین کے انتخاب پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ یقین ہماری تازہ پیش کش کی ابتدا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا 'پچھلے دو سالوں سے پرائم ویڈیو ہمارے صارفین کے لئے متعدد زبانوں کے سینما گھر کے طور پر چند ہفتوں کے اندر نئی فلمیں دیکھنے کی ترجیحی جگہ بن گئی ہے۔ اب ہم اسے ایک قدم اور آگے لے جارہے ہیں۔ جس میں بھارت کی سات سب سے زیادہ انتظارکردہ فلمیں شامل ہیں۔ یہ دیکھنے والوں کو گھر پر سنیما تجربہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائیں گی'۔
فلم 'پونماگل وندھال' (تمل) 29 مئی سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستک دینے کے لیے تیار ہے۔
'پونماگل وندھال' جیوتیکا، پارتھیبن، بھاگیہ راج، پرتاپ پوتھن اور پانڈیاراجن کی اداکاری پر بنی ایک قانونی ڈرامہ فلم ہے۔ فلم کے مصنف اور ہدایتکار جے جے فریڈریک ہیں جبکہ سوریہ اور راجشیکھر کپور سندرا پانڈیان فلمساز ہیں۔
فلم 'گلابو سیتابو' (ہندی) 12 جون سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر ...
امیتابھ بچن اور آیوشمان کھورانا کی اداکاری پر بنی فلم 'گلابو سیتابو' ایک خاندانی کامیڈی ہے جس میں عام آدمی کی روزمرہ کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ فلم جوہی چترویدی نے لکھی ہے اور اس کی ہدایتکاری شجیت سرکار نے کی ہے اور رانی لاہیڑی اور شیل کمار اس کے پروڈیوسر ہیں۔