بالی وڈ کے معروف ادکار دھرمندر دیول نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنا پیار اور دعائیں دی، لوگوں سے اپیل کی وہ اس مشکل گھرڑی میں اپنا خیال رکھیں۔
84 سالہ دھرمندر کی بیٹی ایشا دیول نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ان کا پیغام شیئر کیا اور کیپشن مین لکھا 'میرے پاپا کی طرف سے 'ایٹ آپ کا دھرم'، ہیش ٹیگ، اسٹے ہوم، اسٹے سیف'۔
اس کے بعد ایشا دیول کی ویڈیو خد دھرمندر نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی اور لکھا 'چلو ایک دوسرے کے لیے جیتے ہیں'۔
دھرمندر نے اس 43 سیکنڈ کی ویڈیو میں شروعات کچھ ایسے کی 'کافی دنوں سے اس وبا کے بارے میں سن رہا ہوں، میری دعا ہے کہ یہ بیماری بہت جلد ختم ہو جائے'۔