اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کووڈ 19:دھاروی رپیر کی میوزک ویڈیو بالی ووڈ ستارے نظرآئیں گے - کووڈ 19 پر ریپ

بالی ووڈ کی معروف ہستیاں دھاروی کی ریپرز کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں۔ان ریپرز نے کووڈ 19 وبائی مرض کے بارے میں بیداری پھیلانے کےلیے گانے لکھیں ہیں

کووڈ 19:دھاروی رپیر کی میوزک ویڈیو بالی ووڈ ستارے نظرآئیں گے
کووڈ 19:دھاروی رپیر کی میوزک ویڈیو بالی ووڈ ستارے نظرآئیں گے

By

Published : May 5, 2020, 8:10 PM IST

دھاروی کے ریپروں کے ذریعہ کووڈ 19 وبائی مرض کے تعلق سے بیداری پھیلانے والے اس میوزک ویڈیو میں اکشے کمار، اجے دیوگن، سنیل شیٹی، دیا مرزا، اتل کلکرنی جیسے فلمی ستارے نظر آئیں گے۔

ان ریپروں نے ان گانوں کو ہندی، مراٹھی اور تمل تین زبانوں میں بنایا ہے۔اس ویڈیو کی ہدایتکاری جوئیل ڈی سوزا نے کی ہے اور ایم سی الطاف، 7 بنٹائیس کے بونز این ریبز اور ڈوپیڈیلکس کے ٹونی سائیکو نے اس گانے کو لکھا اور کمپوز کیا ہے۔

سنیل شیٹی نے اس بارے میں لکھا کہ یہ میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ میں اس خوبصورت اقدام کا حصہ ہوں۔مجھے یہ دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے کہ اس خوبصورت اور مضبوط پیغام کو پھیلانے کے لیے بہت سارے لوگ اکٹھا ہوئے ہیں۔یہ گانا واقعی میرے دل کو چھو گیا اور میری دعا ہے کہ یہ گانا گھر میں رہنے اور محفوظ رہنے جیسے پیغام کو سمجھنے میںزیادہ سے زیادہ لوگوںکی مددکرے گا۔

وہیں دیا مرز نے لکھا ہے کہ یہ کوشش لوگوں میں تبدیلی اور حوصلہ افزائی کرنے کی بہترین مثال ہے، جو ان فنکاروں کے ذریعہ ممکن ہوپایا ہے۔مجھے اس کا حصہ بنانے کے لیے شکریہ اور دعا کرتی ہوں کہ یہ پیغام لوگوں کو گھر میں محفوظ رہنے کی اہمیت کو سمجھا سکے۔

گلی گینگ کے ایم سی الطاف نے کہا کہ گھر میں محفوظ رہنے کا یہ پیغام بتائے گا کہ کس طرح حفاظت ہرفرد کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہئے جیسا کہ حکام نے ہمیں بتایا ہے۔ اگر آپ زندہ ہیںتو اسے ایک نعمت سمجھیں اور شکرگزار رہیں۔

ریپر ڈیوائن نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ بھارت کے ہپ ہاپ برادری کے ایک نمائندہ ہونے کے ناطے ہم کووڈ وارئیرز کے لیے ایک ادنا سی کوشش کررہے ہیں اور لوگوں کے درمیان گھر میں محفوظ رہنے کی اہمیت کےتعلق سے بیداری پھیلا رہے ہیں۔میری نوجوانوں سے گزارش ہیں کہ اپنے اطراف میں موجود لوگوں کی مدد کررہے ہں خاص کر بزرگوں کی۔ پولیس، مقامی انتظامیہ اور طبی عملے کے ساتھ تعاون کریں جو ہماری حفاظت کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔

یہ میوزک ویڈیو 'اسٹے ہوم اسٹے سیف' مہم کا حصہ ہے جسے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن او اے ٹی ای چندرا فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details