اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

روہت شیٹی نے کووڈ وارئیرس کی مدد کی - روہت شیٹی نے کووڈ وارئیرس کی مدد کی

بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹی نے کووڈ وارئیرس کے لئے شہر کے آٹھ ہوٹلوں میں آرام اور کھانے کا بندوبست کیا ہے۔

روہت شیٹی نے کووڈ وارئیرس کی مدد کی
روہت شیٹی نے کووڈ وارئیرس کی مدد کی

By

Published : Apr 22, 2020, 7:17 PM IST

بھارت اور دنیا بھر کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جب سے کورونا وائرس شروع ہوا ہے تبھی سے روہت شیٹی ضرورت مندوں کے لئے کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیوٹی سول وارئیرس کے لئے شہر کے آٹھ ہوٹلوں میں آرام اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے ڈیوٹی سول وارئیرس کے لئے شہر کے آٹھ ہوٹلوں میں قیام ، آرام کرنے ، تبدیلی، رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ فراہم کرنے کے لئے روہت شیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے روہت شیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’روہت شیٹی نے ہمارے آن ڈیوٹی کووڈ وارئیرس کے لئے شہر کے آٹھ ہوٹلوں میں قیام ، آرام ، تبدیلی، رات کا کھانے اور صبح کا ناشتہ جیسی سہولیات فراہم کی ہیں۔ کورونا سے لڑنے اور ممبئی کو محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کرنے کے لئے ان کے اس طرح تعاون پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قبل ازیں روہت فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کے ریلیف فنڈ میں 51 لاکھ روپے کی امداد کرچکے ہیں۔ اس نے یہ رقم یومیہ مزدوروں کے لئے دی تھی تاکہ کام بند ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details