بالی ووڈ کے تمام اسٹار لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں میں کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں ہیں۔ وہیں اداکارہ چترانگدا سنگھ نے بتایا کہ اس دوران وہ ایک شارٹ فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اسے جلد ہی مکمل کر لے گی۔
چترانگد ا نے کہا کہ "میں اس وقت ایک مختصر فلم کے لئے اسکرپٹ لکھ رہی ہوں۔ ابھی میرے پاس بہت زیادہ وقت ہے اس لیے اسے جلد ہی مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔
چترانگدا اب 'باب بسواس' میں ابھیشیک بچن کے ساتھ بڑے پردے میں ادکاری کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک قاتل باب بسواس کی پرانی کہانی کو بتاتی ہے، جسے اصل میں سنہ 2012 میں سوجوئے گھوش کی فلم فلم 'کہانی' میں دیکھا گیا تھا۔