بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کنگنا کو وائی کلاس کی سکیورٹی دی ہے۔
کنگنا رناوت نے وائی زمرے کی سکیورٹی ملنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں وزیر داخلہ امت شاہ جی کی شکر گزار ہوں، وہ چاہتے تو حالات کے چلتے مجھے کچھ دن بعد ممبئی جانے کا مشورہ دیتے لیکن انہوں نے بھارت کی ایک بیٹی کی باتوں کو اہمیت دی، ہماری عزت نفس کا احترام کیا۔ جئے ہند۔'
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے کنگنا رناوت بالی ووڈ مافیا کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ اداکارہ کنگنا رناوت مسلسل سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کو انصاف دینے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلمی ستاروں پر تنقید بھی کی۔