بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی آج 34 ویں سالگرہ ہے۔ان کے اس خاص دن پر فلمی دنیا کے مشہور ہستیاں اور دوست سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں پیار اور بہت ساری مبارکباد بھیج رہے ہیں۔
کریتی سینن، نورا فتحی ، ٹائیگر شراف، رتیش دیشمکھ اور منیش ملہوترا جیسی ہستیوں نے اداکار کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
ٹائیگر شراف نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ورون دھون کے ساتھ لی گئی ایک پرانی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' سالگرہ کی مبارکباد ورون۔آپ کا سال شاندار رہے۔بہت سارا پیار اور آپ صحتمند رہیں'۔
ٹائیگر شراف نے انسٹاگرام پر دی ورون کو مبارکباد وہیں ورون کی ساتھی اداکارہ نورا فتحی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارکو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ نورا نے ورون کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جنم دن مبارک ہو۔
رتیش دیشمکھ نے بھی انسٹاگرام پر ورون کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
کریتی، ورون کے ساتھ آئندہ فلم بھیڑیا میں نظر آنے والی ہیں۔انہوں نے بھیڑیا کے شوٹنگ کے دوران ورون کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی۔انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ' جنم دن کی مبارکباد وی ڈی۔
کریتی سینن نے بھی مبارکباد دی منیش ملہوترا نے ورون کی شادی سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے منیش نے لکھا کہ 'جنم دن کی مبارکباد ورون، ہمیشہ شاندار رہو'۔
منیش ملہوترا نے ورون دھون کو دی سالگرہ کی مبارکباد واضح رہے کہ فی الحال ورون ابھی امر کوشک کی فلم بھیڑیا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ ایک سپرنیچرل تھرلر فلم ہے، جسے قومی ایوارڈ یافتہ نرین بھٹ نے لکھا ہے۔