اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

مظفرپور میں چار بالی وڈ شخصیات کے خلاف مقدمہ درج - سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، ریا چکرورتی اور کریتی سینن کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔مظفرپور عدالت میں چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مظفرپور میں چار بالی ووڈ شخصیات کے خلاف مقدمہ درج
مظفرپور میں چار بالی ووڈ شخصیات کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Jun 23, 2020, 5:14 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا معاملہ دن بدن طول پکڑتا جارہا ہے، جہاں ایک طرف ممبئی پولیس اداکار کی خودکشی کے معاملے میں کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کر تفتیش کر رہی ہے۔وہیں مظفرپور میں چار دیگر فلم ہستیوں کے خلاف بھی شکایت درج کی گئی ہے۔

مظفرپور میں چار بالی ووڈ شخصیات کے خلاف مقدمہ درج

مظفرپور سی جے ایم میں مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، ریا چکرورتی اور کریتی سینن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نے چاروں کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔اس معاملے میں اس سے قبل سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی، کرن جوہر سمیت 8 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ بدھ کے روز مظفر پور کی چیف جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے پروڈیوسر اور ہدایتکار اور آٹھ مشہور ہستیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔اس میں کرن جوہر، آدتیہ چوپڑا، سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی، ایکتا کپور کے نام شامل ہیں۔

وکیل سدھیر کمار اوجھا نے بتایا کہ جس طرح سے اخباروں اور ٹی وی چنیلز میں ان کی خودکشی کی خبر سامنے آرہی ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔اس شکایت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وہیں اس معاملے میں اگلی سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کے روز ممبئی کے اپنے رہائش گاہ میں خودکشی کرلی تھی۔اس کے بعد سے پورے ملک میں غم و رنج کا ماحول ہے۔بہار میں اس کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔پورنیا سے لے کر پٹنہ تک لوگ غمگین ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details