اداکار سیف علی خان، رانی مکھرجی، سدھانت چتورویدی اور ہندی فلم میں قدم رکھنے جارہی شاروری نے اپنی آئندہ فلم 'بنٹی اور ببلی 2' کی ڈبنگ مکمل کرلی ہے۔
ہدایتکار ورون وی شرما نے کہا کہ "تمام اداکاروں نے فلم کے لئے ڈبنگ مکمل کرلی ہے۔ بنٹی اور ببلی 2 تفریحی فن سے بھرپور ہے اور ہم اپنی فلم ناظرین کو دکھانے کے لیے بے صبر ہیں۔"
واضح رہے کہ بنٹی اور ببلی 2 فلم میں اداکار سیف علی خان اور رانی مکھرجی 12 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔یہ دونوں اداکار ہم تم اور تارا رم پم جیسی فلموں میں ایک ساتھ نطر آئے تھے۔
سدھانت چتورویدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بنٹی اور ببلی 2 کا حصہ بننے کے لیے کافی خوش ہیں۔میں لوگوں کو یہ فلم دکھانے کے لئے پرجوش ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس وبائی بیماری کے بعد اس فلم کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ، یہ فلم پورے خاندان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ایک زبردست فلم ہے۔ اس کی شوٹنگ میں مجھے بہت مزہ آیا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مشکل ترین وقت کے بعد لوگوں کو ہلکی اور تفریح کی ضرورت ہوتی ہے۔میں واقعی اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہوں