سپریم کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اکشے نے لکھا ’’سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے اب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی جانچ ہوگی۔ ہمیشہ سچ کی جیت ہونی چاہیے‘‘۔
کنگنا رنوت نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کنگنا نے ٹویٹ کیا ’’انسانیت جیتی، ہر ایک سوشانت واریئر کو مبارکباد، میں نے پہلی بات ایسا طاقتور یکجہتی اور شعور دیکھا ہے۔ بہت شاندار۔ سی بی آئی اب اس کیس کو سنبھالے گی‘‘۔
انوپم کھیر نے لکھا جے ہو... جئے ہو... جئے ہو... # سی بی آئی فار ایس ایس آر جسٹس فارسوشانت سنگھ راجپوت‘‘۔