اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ نے ایودھیا فیصلے کا خیرمقدم کیا - ایودھیا ہما قریشی

ایودھیا کیس پر سنیچر کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

bollywood on ayodhya verdict

By

Published : Nov 9, 2019, 11:55 PM IST


بالی وڈ کے کئی شخصیات نے ایودھیا کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے ملک میں امن اور ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے پیغام میں اس تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ضروری کام کیا جائے گا۔ اب ان مسائل پر کام کرنے کی سمت میں آگے بڑھنا چاہئے جو ہمارے ملک کو سب سے اچھی جگہ بنانے میں کریں گے۔'

ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر نے کہا ہے کہ 'ہم سپریم کورٹ کے غیر جانبدار فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آخرکار اتنے لمبے عرصے تک انتظار کرنے کے بعد اجودھیا کیس کا فیصلہ کرلیا گیا۔'

اداکارہ کوئنا مترا نے بھی اپنے ردعمل میں وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار فیصلہ ہے۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے کہا کہ اس فیصلے کےبعد ہمیں امن کی فضا بنائے رکھتے ہوئے مہاتما گاندھی کے اصولوں کا خیال کرنا رکھنا چاہئے۔


اداکارہ ہما قریشی نے بھی سوشل میڈیا پر کہا کہ 'میرے پیارے ہندوستانیو! ہمیں اعلی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔ ہم سبھی کو ایک ساتھ رہتے ہوئے ملک کو آگے لے جانے کی سمت میں کام کرنا چاہئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details