نانا پاٹیکر کو کلین چٹ دیےجانے پر تنوشری عرضی دائرکریں گی
گزشتہ برس ستمبر میں تنو شری نے نانا پاٹکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا ۔ 2008 میں ایک شوٹ کے دوران نانا نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ حالانکہ نانا نے تنو شری کے الزامات کو پوری طرح سے خارج کر دیا تھا۔
اداکارہ تنو شری دتا نے ایک مہم ہیش ٹیگ می ٹو کے تحت بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا ۔ جس میں نانا پاٹیکر کو ممبئی پولیس کی طرف سے کلین چیٹ دے دی گئی تھی۔
اب کلوزر رپورٹ کے سلسلے میں تنو شری نے نانا پاٹیکر کےخلاف عرضی دائر کریں گی۔
اسی سے متعلق اوشیورہ پولیس اسٹیشن کی طرف سے دائر کردہ اس' بی۔سمری' رپورٹ کی مخالفت کی ہے۔
ایک افسر نے بتایا کہ عدالت نے 'بی۔سمری' رپورٹ کے خلاف عرضی دائر کر نے کا وقت دے دیا ہے، اور تنوشری کی لیگل ٹیم وہاں موجود تھی لیکن سنوائی کے دوران اوشیورہ پولیس اسٹیشن کا ایک بھی افسر کورٹ میں موجود نہیں تھا۔اس لیے معاملے کو سات ستمبر کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کے ترجمان وڈپٹی کمشنر منجو ناتھ سنگھ نے جون میں بتایا کہ ہم نے عدالت کے سامنے بی۔سمر دائر کی ہے ' اس میں کافی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے اس معاملے کو بند کر دیا کیوں کے وہ آگے جانچ کو جاری نہیں رکھ سکتے تھے۔