بطور ڈانسر کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کا دل جیت سوشانت سنگھ راجپوت 21 جنوری 1986 کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے. Sushant Singh Rajput's Birthday. سوشانت نے ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرنس ہائی اسکول سے شروع کی انہوں نے دہلی کے کولاچی ہنسراج ماڈل اسکول سے اپنی مزید تعلیم مکمل کی۔ دہلی کالج آف انجینئرنگ سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ سوشانت فلمی دنیا میں کیریئربنانا چاہتے تھے اور اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے ممبئی چلے آئے۔ Bollywood stargazer Sushant Singh Rajput's journey from Television to Bollywood
پورنیا [بہار] سے تعلق رکھنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے "کس دیش میں ہے میرا دل" نامی یومیہ پروگرام میں کام کرتے تھے ، لیکن انہیں ایکتا کپور کے سیریل 'پوتر رشتہ' سے شناخت ملی۔ اس کے بعد سوشانت کو بھی فلمیں ملنی شروع ہوگئیں۔ 'کائے پو چھے!' فلم میں سوشانت مرکزی کردار میں تھے اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ اس کے بعد انہیں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ '' شدھ دیسی رومانس '' میں دیکھا گیا تھا۔
- یہ بھی پڑھیں : Sushant Singh: سوشانت سنگھ راجپوت کی پہلی برسی آج
سوشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بنی فلم کائی پو چے سے فلموں میں اپنے کریئرکی شروعات کی تھی۔ فلم 'کائی پو چے' میں ان کے کردار کی تحریک انہیں اپنی بہن میتو سنگھ سے ملی تھی۔ میتو سنگھ ریاستی سطح کی کرکٹر ہیں۔ فلم میں سوشانت کی اداکاری کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ اسی سال یش راج بینر کے تحت بنی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘میں بھی سوشانت نے اپنی رومانوی اداکاری سے بھی ناظرین کو منور کیا۔
راجکمار ہیرانی کی 2014 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم 'پی کے' یوں تو مکمل طور پر عامر خان پر مبنی تھی لیکن سوشانت نے فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ انہوں نے سن 2015 میں ریلیز ہوئی دیباکر بنرجی کی ہدایت میں بنی فلم 'وومکش بخشی' میں اپنی مضبوط اداکاری سے حاضرین کا دل جیت لیاتھا۔ اس فلم کے لئے سوشانت نے بہت محنت کی۔ شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ، سوشانت نے وومکیش بخشی سے متعلقہ چیزیں پڑھیں اور کئی جاسوسی ناول پڑھے۔