اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

بالی وڈ میوزک کمپوزر واجد خان کا انتقال - واجد خان

بالی وڈ کے معروف میوزک کمپوزر 'ساجد واجد' کے واجد خان کا 42 سال کی عمر میں کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوگیا۔

بالی وڈ میوزک کمپوزر واجد خان کا انتقال
بالی وڈ میوزک کمپوزر واجد خان کا انتقال

By

Published : Jun 1, 2020, 5:19 AM IST

Updated : Jun 1, 2020, 5:27 AM IST

ان کا انتقال مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی کے ایک اسپتال میں ہوا۔

وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ سونو نگم نے اپنے فیس بک پیج پر سب سے پہلے ان کے انتقال کی خبر دی اور کہا کہ ' میرے بھائی واجد خان ہمیں چھوڑ کر چلے گئے'۔

بالی وڈ کے کئی شخصیات نے ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بالی وڈ میں'ساجد واجد' کے نام سے مشہور ‘ انہوں نے 1998 میں اپنے کیریئر کا آغاز سلمان خان کی فلم ' پیار کیا تو ڈرنا کیا' سے کیا تھا۔

اس فلم کا البم 1998 میں بہت مشہور ہوا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے سلمان خان کے ریلیز کیے گئے گانے ' بھائی بھائی' کو کمپوز کیا تھا۔

Last Updated : Jun 1, 2020, 5:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details