اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ اداکاراؤں نے قدرت کا شکریہ ادا کیا - انسٹاگرام پر تصاویر شیئر

آج 50 واں ارتھ ڈے پوری دنیا میں منایا جارہا ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت، سوناکشی سنہا، بھومی پیڈنیکر اور پوجا بھٹ وغیرہ نے اپنے انداز میں قدرت کا شکریہ ادا کیا۔

بالی ووڈ اداکاراؤں نے قدرت کا شکریہ ادا کیا
بالی ووڈ اداکاراؤں نے قدرت کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Apr 22, 2020, 3:34 PM IST

اداکاراؤں نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر قدرت کی اہمیت کو بتایا۔

دھک دھک گرل مادھوری نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ ہرے رنگ کی سڑک پر سائیکل چلاتی دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ نے ٹوپی پہن رکھی ہے تاکہ وہ سائیکل سے لمبی دوری کے سفر کے دوران دھوپ کو مات دے سکیں۔

'دل تو پاگل ہے' اداکارہ نے اپنے کیپشن کے ذریعہ لوگوں کی توجہ مبذول کروائی کہ کس طرح لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحول بہتر ہوا ہے۔

وہیں 'روڈ' اسٹار پوجا بھٹ نے اپنے باغ کے پھلوں کی تصویر پوسٹ کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا 'ارتھ سانگ۔۔۔۔۔ سبھی کو ہپی ارتھ ڈے۔'

سارہ علی خان نے بھی یوم ارتھ کے موقع پر اپنی تصاویر کا کولاج شیئر کر مداحوں کو قدرت کے حیرت انگیز رنگوں سے متعارف کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details