اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سروج خان، جن کی تال پر ہر اداکار نے رقص کیا - بالی وڈ کوریوگرافر سروج خان

سروج خان کا شمار بالی وڈ کی مشہور کوریوگرافرس میں کیا جاتا ہے۔ سروج خان نے تقریباً 2000 سے زیادہ گانوں کو کوریو گراف کیا ہے۔ کم ہی لوگوں کو معلوم ہے کہ سروج خان کا اصلی نام نرملا ناگپال ہے۔

جن کی تال پر ہر اداکار نے رقص کیا

By

Published : Nov 23, 2019, 8:06 AM IST

سروج کی پیدائش 22 نومبر 1948 کو ممبئی میں ہوئی۔ سروج کے والد کا نام كشن چدا سددھو سنگھ اور ماں کا نام ہے نونی سددھو سنگھ ہے۔ ملک کی تقسیم کے بعد سروج خان کا خاندان پاکستان سے بھارت آ گیا۔ سروج نے محض تین برس کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ ان کی پہلی فلم نذرانہ تھی جس میں انہوں نے شیاما نام کی بچی کا کردار ادا کیا تھا۔

بالی وڈ کوریوگرافر سروج خان

ایک وقت ایسا تھا جب ہر فلم میں ان کے رقص قدم پر بڑے بڑے ستارے تھركتے تھے، لیکن آج ان کے پاس کام کی کمی ہے۔ سروج خان کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو کافی تنازعات سے بھری ہوئی ہے۔ پیسوں کی تنگی کے سبب انہوں نے تین برس کی عمر میں ہی کام کرنا شروع کر دیا۔ یہ چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے پہلی بار فلم نذرانہ میں نظر آئی۔

پچاس کی دہائی میں سروج نے بیک گراؤنڈ ڈانسر کا کام کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کوریوگرافر بی سوہن لال کے ساتھ ٹریننگ لی۔ 1974 میں ریلیز فلم گیتا میرا نام سےسروج ایک آزاد کوریوگرافر کی طرح جڑیں ۔ اگرچہ ان کے کام کو کافی وقت بعد شناخت ملی۔ سروج خان کی اہم فلموں میں مسٹر انڈیا، نگینہ، چاندنی، تیزاب، تھانیدار اور بیٹا جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

سروج خان کا شمار بالی وڈ کی مشہور کوریوگرافرس میں کیا جاتا ہے

سروج خان نے اپنے استاد بی۔ سوہن لال سے شادی کی۔ دونوں کی عمر میں 30 سال کا فاصلہ تھا۔ شادی کے وقت سروج کی عمر 13 سال تھی۔ سوہن لال کی یہ دوسری شادی تھی۔ پہلی شادی سے ان کے چار بچے تھے۔ سروج خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 'میں ان دنوں اسکول میں پڑھتی تھی تبھی ایک دن میرے ڈانس ماسٹر سوہن لال نے میرے گلے میں کالا دھاگا باندھ دیا تھا اور میری ان سے شادی ہو گئی تھی۔

ایک ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں سروج خان نے بتایا تھا کہ 'میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا تھا۔ اس وقت مجھ سے بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے لیکن ایسا نہیں تھا۔ مجھے اسلام مذہب سے بہت تحریک ملی۔'

شادی کے کچھ سالوں بعد ان دونوں کے رشتے میں اختلاف پیدا ہونے لگا جس کی وجہ سے سوہن لال سروج کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر مدراس چلے گئے۔ سروج نے سردار روشن خان سے دوسری شادی کی اور ایک بیٹی کو جنم دیا۔

سروج خان کا شمار بالی وڈ کی مشہور کوریوگرافرس میں کیا جاتا ہے

سنہ 1986 میں آئی فلم 'نگینہ' سروج کے لئے سنگ میل ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سروج نے سری دیوی کو 'میں تیری دشمن گانے' پر رقص کرایا، جو کافی ہٹ ثابت ہوا اور اسی گانے کی وجہ سے سروج کو شہرت حاصل ہوئی۔

سروج خان نے فلم تیزاب، کھلنا ئیک، مسٹر انڈیا، فریب، نگینہ، چاندنی، ہم دل دے چکے صنم، دیوداس جیسی کئی مشہور فلموں کے گانوں کو کوریو گراف کیا۔

بالی ووڈ میں شاید ہی ایسا کوئی بڑا ستارہ ہو جسے سروج نے رقص نہ کرایا ہوہر کسی کو اپنی تال پر نچانے والی سروج آج پورے ملک میں رقص ماسٹر کے نام سے جانی جاتی ہے۔ سروج ایک بڑے ریالٹی شو میں جج کے طور پر بھی دکھائی دیں۔

انہیں 2007 میں آئی فلم جب وی میٹ کے لئے سب سے بہتر کوریوگرافر نیشنل فلم ایوارڈ، فلم گرو کے لئے فلم فیئر ایوارڈ، 2002 میں آئی دیوداس کے لئے فلم فیئر ایوارڈ اور قومی فلم ایوارڈ اور فلم لگان کے لئے امریکن کوریوگرافی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details