بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف دائر کئے گئے دھوکہ دہی معاملے میں منگل کے روز اداکارہ نے ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ اس معاملے میں اداکارہ سے کرائم برانچ پوچھ گچھ بھی کر رہی ہے۔
دراصل کیرالہ کے پیرومبور کے مقامی اور پروگرام کوآرڈینیٹر شییاس نے اداکارہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ انہوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ سنی نے ایک تقریب میں شرکت کے لئے 29 لاکھ روپے ایڈوانس کے طور پر لئے تھے۔
وہیں اس معاملے پر سنی لیون نے کہا ہے کہ منتظمین نے اس پروگرام کو کئی بار ملتوی کردیا۔ بعدازاں انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ تقریب بحرین میں ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا۔