بالی وڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ ان دنوں شاہ رخ خان یش راج فلمز کی بینر تلے بننے والی فلم پٹھان میں کام کر رہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ پٹھان کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان فلمساز ایٹلی کی تھرلر فلم شروع کریں گے۔ 200 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس تھرلر فلم میں ملک بھر سے فنکار سائن کئے جا رہے ہیں۔