اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اسکرپٹ رائٹر بنیں روینہ ٹنڈن - اسکرپٹ رائٹر بنیں روینہ ٹنڈن

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن اب اسکرپٹ رائٹر بن گئی ہیں اور انہوں نے چار نئے پروجیکٹس کی کہانیاں لکھی ہیں۔

Bollywood actress Raveena Tandon
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن

By

Published : Nov 26, 2019, 3:01 PM IST

روینہ جلد ہی اسکرین پلے رائٹنگ کے اپنے خفیہ ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے بینر اے اے فلمز کے لئے چار اسکرپٹ لکھی ہیں اور اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ چاروں کہانیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے ہیں۔

روینہ یہ جاننے کے لئے کافی پرجوش ہیں کہ ویب شو پر لوگوں کو کس قسم کی رائٹنگ پسند آتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم اپنی کہانی فلور پر لے جانے کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ سبھی ویب پلیٹ فارم کے لئے ہیں۔
میرے خیال میں یہ میڈیم بہت اچھا ہے ، ہم یہاں تجربات کرسکتے ہیں اور ہمارے پاس یہاں کرنے کے لئے بہت کچھ ہوتا ہے۔یہ آپ کو اپنی کہانی کہنے کی آزادی دیتا ہے اور ساتھ ہی اس میں دو گھنٹے کی پابندی بھی نہیں ہوتی۔ یہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرنے والی جگہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details